عمران خان کی پیشی پرپولیس اہلکار پر تشدد ، اسلحہ چھیننے کا مقدمہ درج

عمران خان کی پیشی پرپولیس اہلکار پر تشدد ، اسلحہ چھیننے کا مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر کلب چوک کے قریب پولیس اہلکار پر تشدد اور اسلحہ چھیننے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ سپیشل برانچ کے اہلکار جہانزیب سہیل کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں حسان نیازی، احمد خان نیازی سمیت 15پی ٹی آئی کارکنوں کو نامزد کیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں ڈکیتی سمیت دیگر 6 دفعات لگائی گئی ہیں ایف آئی آر کے متن کے (بقیہ نمبر29صفحہ6پر )
مطابق اہلکار سابق وزیر اعظم کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی پر مامور تھا۔مسلح ملزمان نے سرکاری پستول بریٹا اور گولیاں چھین لیں، پی ٹی آئی ریلی میں شریک عمران، عامر، سجاد سمیت 10سے 15افراد نے حملہ کیا، پولیس کارڈ دکھانے کے باوجود مجھے زد و کوب کیا گیا، زد و کوب کرنے والے افراد ڈنڈوں سے لیس تھے ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے حسان نیازی اور احمد خان نیازی کی ایماءپر زد و کوب کیا۔ 
مقدمہ درج