محکمہ موسمیات کی کراچی میں   شدید گرمی کی پیشگوئی 

محکمہ موسمیات کی کراچی میں   شدید گرمی کی پیشگوئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (سٹاف رپورٹر)محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں شدید گرمی کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی رواں ہفتے گرمی کی لپیٹ میں رہے گا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت32سے 34ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کی صبح کے اوقات میں شہر کا درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کی ہوا میں شام کے اوقات میں نمی کا تناسب 50 سے 60 فیصد تک رہے گا، جب کہ دن کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 85 سے 95 فیصد تک جاسکتا ہے۔دوسری جانب کراچی میں فضائی آلودگی کا زور برقرار ہے، اور منگل کوصبح کے اوقات میں کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چوتھے نمبر پر ریکارڈکیاگیا۔ شہر میں آلودگی کے ذرات کی مقدار 168 پر ٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی۔

 پنجاب حکومت

مزید :

صفحہ اول -رائے -