ملک اس وقت کسی آئینی بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے: سردار تنویر الیاس

  ملک اس وقت کسی آئینی بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے: سردار تنویر الیاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


     کراچی (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ ملک کسی آئینی بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔صدر مملکت کے بلانے پر الیکشن کمیشن کا نہ جانا گستاخی ہے۔ہم جمہوریت پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔دہشت گردی کے مقابلے کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ  میں کراچی پریس کلب کے صدر، سیکریٹری، گورننگ باڈی اراکین اور آزاد کشمیر کی کابینہ کا شکر گزار ہوں۔صحافی برادری دنیا بھر میں کشمیر کا مقدمہ لڑے۔کراچی آنے کا مقصد مزار قائد پر حاضری اور فاتحہ خوانی تھی۔ہجرت ہمارے لیے سنت عمل ہے۔ہم یہ ایمان رکھتے ہیں کہ پاکستان کی ہاں اور نہ سے دنیا جڑی ہوئی ہے۔سردار تنویر الیاس نے کہا کہ ہم حکوت کی بجائے اپوزیشن میں بھی بیٹھنے کو تیار ہیں۔ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا پہلے بھی مقابلہ کیا اب بھی تیار ہیں۔ہمیں پاکستان کی مسلح افواج پر فخر ہے۔فوج ہماری ہے ہمارا کسی ادارے سے کوئی اختلاف نہیں۔آج تک کوئی ایسا پیدا نہیں ہوا جو ملک کے خلاف سازش میں کامیاب ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی ترقی میں کراچی والوں کا بڑا ہاتھ ہے۔کشمیریوں پر کراچی والوں کے احسانات ہیں۔قربانیاں دینے کے حوالے سے کراچی سے بہتر کوئی نہیں جانتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت ہمارا ملک آئنی بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا۔الیکشن کمیشن کی گستاخی ناقابل قبول ہے۔صدر مملکت کے بلانے پر الیکشن کمیشن کو ایوان صدر جانا چاہیے تھا۔پی ٹی آئی صرف جمہوری طریقے سے سیاست کرے گی۔بات چیت کا راستہ کھلا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سندھ سے ملاقات ہوئی ہے۔آزاد کشمیر کی پولیس آنے والے وقتوں میں یہاں پر ڈیوٹی دے گی۔قبل ازیں پریس کلب آمد پر صدر سعید سربازی،سیکرٹری شعیب احمد اور دیگر عہدیداروں نے وزیراعظم آزاد کشمیر کا استقبال کیا۔صدر پریس کلب سعید سربازی نے کہا کہ کراچی پریس کلب کشمیر کا مقدمہ ہر فورم پر لڑتا رہا ہے۔ہم آئندہ بھی کشمیر کے مسئلے کو دنیا بھر میں اجاگر کرتے رہیں گے۔سیکرٹری شعیب احمد نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کو کراچی پریس کلب میں خوش آمد کہتے ہیں۔سردار الیاس تنویر نے کشمیر کا مقدمہ پوری دنیا میں لڑا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -رائے -