نگران حکومت کی مس مینجمنٹ نے پنجاب کو برباد کر دیا، پرویز الٰہی

 نگران حکومت کی مس مینجمنٹ نے پنجاب کو برباد کر دیا، پرویز الٰہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت مسلم لیگ (ق) کے سابق ارکان پنجاب اسمبلی اور سینئر سیاسی رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ گجرات ڈویژن اور وزیر آباد کے ضلع کو برقرار رکھنے کا فیصلہ عوام کے دلوں کی ترجمانی ہے، عدلیہ کا انصاف دینا خوش آئند ہے، نگران حکومت نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے ایسے احکامات جاری کیے جس کا ان کو اختیار ہی نہیں تھا، عدلیہ سے امید ہے کہ وہ تلہ گنگ اور دیگر ضلعوں کو بھی بحال کرے گی۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ منتخب حکومت کے احکامات غیر منتخب حکومت کیسے معطل کر سکتی ہے، نگران پنجاب حکومت کی مس مینجمنٹ نے صوبہ برباد کر دیا ہے، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ ہماری حکومت نے قانون کے ہر پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے ایگریمنٹ کیا تھا، امید ہے کہ نگران حکومت کا یہ حکم بھی معطل ہو جائے گا۔
چودھری پرویز الٰہی

مزید :

صفحہ اول -رائے -