ملتان سلطان کا آج کراچی کنگز سے ٹاکرا،دونوں ٹیموں کےلئے میچ اہم
ملتان(سٹی رپورٹر)پاکستان سپر لیگ 8 میں آج 22فروری کو ملتان سلطان اپنے ہوم ٹان ملتان سٹیڈیم پر مہمان ٹیم کراچی کنگز کے خلاف اہم مقابلہ کیلئے اترے گی۔ رواں سیزن میں سلطانز 4 میں سے تین میچز میں فتح سمیٹنے کے ساتھ اب تک لیگ 8میں ٹاپ پوزیشن پر ہے ۔ کنگز کو تین میچز میں شکست کا سامنا اور ایک میں کامیابی مل پائی ہے ۔ آج میچ میں کامیابی کی صورت میں سلطانز پلے آف راﺅنڈ کے مزید قریب ہو جائیں گے اور پی ایس ایل میں باہمی مقابلوں کی وننگ وننگ ریکارڈ شیٹ میں بھی ہم پلہ ہو جائیں گے۔
