کوٹ ادو بطور ضلع بحال، سماجی تنظیموں کا جشن، مٹھائیاں تقسیم
کوٹ ادو، مظفرگڑھ، چوک سرور شہید، میر پور بھاگل(تحصیل رپورٹر، سٹی رپورٹر، سپیشل رپورٹر، نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کی نگران حکومت کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کوٹ ادو ضلع بحال کردیا شہریوں میں خوشی کی لہر روزنامہ پاکستان کا شکریہ ادا کیا گزشتہ ہفتے پنجاب کی نگران حکومت نے سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے دور میں کوٹ ادو سمیت چار اضلاع جس میں کوٹ ادو،وزیرآباد،مری اور تلہ کنگ شامل تھے انکو ضلع کا درجہ دیا تھا اور ایک ڈویژن گجرات شامل تھی جسے پنجاب کی نگران حکومت نے گزشتہ ہفتے معطل کردیا تھا انکے خلاف ضلع کوٹ ادو اور چوک سرور شہید کی عوام نے شدید احتجاج کیا تھا اور روزنامہ پاکستان بنا تھا شہریوں کی آواز اور یوں روزنامہ پاکستان نے ایوان عدل تک پہنچائی شہریوں کی پکار،اس دوران سول سوسائٹی،سیاستدان،وکلا اور صحافیوں نے یک زبان ہو کر صدائے احتجاج بلند کی جسے سننے کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کی نگران حکومت کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کوٹ ادو سمیت مری،وزیر آباد،تلہ کنگ اور گجرات ڈویژن کو پہلے والی حالت میں بحال کردیا جس کے بعد کوٹ ادو اور چوک سرور شہید کی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور شہریوں لالا عبدالرحمان،محمد شفیق،کاشف علی،ملک ساجد،اویس مقبول،نعیم اختر اور دیگر نے خوشی کے اس موقع پر روزنامہ پاکستان کا خصوصی طور پر شکریہ بھی ادا کیا۔ امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہPP270 میاں ذوالفقار علی قریشی نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کوٹ ادو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل کوٹ ادو کا ضلع بننا نہایت خوش آئندہ تھا جسے پنجاب کی نگران حکومت نے بزدلانہ حرکت کرتے ہوئے معطل کردیا تھا جس کے خلاف ہم نے دوستوں کی مشاورت سے لاہور ہائی کورٹ میں ایک پیٹیشن دائر کی تھی۔الحمداللہ کل اس کی سماعت تھی اور عدالت کے معزز جج نے ہماری رٹ پر فیصلہ دیتے ہوئے کوٹ ادو کا سابقہ ضلعی سٹیٹس بحال کردیا ہے اور اضلاع کی معطلی کا جو نوٹیفکیشن نگران حکومت نے جاری کیا تھا اسے منسوخ کردیا ہے۔اپنی نسلوں کے مستقبل کے تحفظ اور کوٹ ادو ضلع بحال کرانے کے لیئے ہمارے ساتھ احباب کی یہ ایک مشترکہ کوشش تھی جس میں ہم کامیاب ہوگئے ہیں چند روز قبل ضلع کوٹ ادو کے نوٹیفکیشن کو معطل کر کے تمام تر ہونے والے کام کو روک دیا گیا۔ لیکن ضلع کوٹ ادو کی معطلی کی خبر سوشل میڈیا پر وائر ل ہوتے ہوئے ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔سرور شہیدتحصیل پریس کلب نے عوام کی آواز کو اپنی قلم کے ذریعے اعلی حکام تک پہنچایا سیاسی شخصیات میاں شبیر علی قریشی، رانا اورنگزیب اشرف، چوہدری احسان الحق نولاٹیہ، اشرف خان رند، سید شہباز غوث بخاری، ڈاکٹر عمر فاروق بلوچ، پیر جعفر مزمل شاہ بخاری، ملک غلام قاسم ہنجرا، وکلا بار ایسوسی چوک سرور شہید، امن فانڈیشن پاکستان سمیت دیگر تنظیموں نے ضلع کوٹ ادو کی معطلی کی مذمت کی تھی اور مسلسل چند روز سے ضلع کوٹ ادو کی خبر پرنٹ میڈیا پر بھی ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔آج لاہور ہائی کورٹ نے کوٹ ادو کو ضلع کا درجہ رکھنے کی بحالی کی خبر سنائی تو تحصیل چوک سرور شہید کی عوام نے جشن منایا۔ مٹھایاں تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر سیاسی و سماجی شخصیات نے کہا کہ ضلع کوٹ ادو کی بحالی پر جو جو ہماری آواز بنا ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ مزید اب امید کرتے ہیں کہ ضلع کوٹ ادو میں جلد دوبارہ ڈی سی اور ڈی پی او تعینات کر کے کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔
