شمالی وزیرستان سے خودکش بمبار ساتھی اور 4 سہولت کاروں سمیت گرفتار

شمالی وزیرستان سے خودکش بمبار ساتھی اور 4 سہولت کاروں سمیت گرفتار
شمالی وزیرستان سے خودکش بمبار ساتھی اور 4 سہولت کاروں سمیت گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شمالی وزیرستان: (ڈیلی پاکستان آن لائن) شمالی وزیرستان میں امن دشمنوں کے خلاف ایکشن کے دوران خودکش بمبار ساتھی سمیت گرفتار جبکہ اس کے 4 سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گرد اور اس کے ساتھیوں کو تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، ملزمان کا تعلق میرعلی، ہرمز، خدری اور سپین وام سے بتایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال شمالی وزیرستان سے دہشت گردوں کے گرفتار کئے گئے سہولت کاروں کی تعداد 28 بتائی گئی ہے جن میں سے بیشتر ہنگو، کرم ، ٹل اور کرک کے مدرسوں میں پڑھتے تھے، حکام نے والدین سے اپیل کی ہے کہ بچوں کو مدرسوں میں داخل کرواتے وقت مناسب معلومات حاصل کر لیں تاکہ ان کے بچے دہشت گردوں کے ہتھے چڑھنے سے بچ جائیں۔

مزید :

قومی -