شیخ رشید کرائے کا سیاستدان ہے، قادر پٹیل

شیخ رشید کرائے کا سیاستدان ہے، قادر پٹیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر صحت اور راہنما پیپلزپارٹی قادر پٹیل نے کہا ہے کہ شیخ رشید کرائے کا سیاستدان ہے،عمران خان خود تو ضمانتیں لیتا پھرتا ہے اور جیل بھرو تحریک کا اعلان بھی کرتا ہے۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ پی ٹی آئی والے بھی سیانے ہو چکے ہیں۔ قادرپٹیل نے کہاکہ شیخ رشید کرائے کا سیاستدان ہیں،عمران خان سے پیشگی معاوضہ لیکر گرفتاری دینگے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پی ٹی آئی کے کچھ لیڈر ہسپتال میں داخل کرانے کی درخواست کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پی ٹی آئی والے گرفتاری دینے کے خوف سے ہسپتال آئے تو ضرور داخل ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ جو پہلے دو دنوں کے لیے جیل گئے تھے ابھی تک رو رہے ہیں، میڈیا پر شکلیں دکھانے والوں نے ابھی گرفتاری دینے کا اعلان نہیں کیا ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ  عمران خان نے گرفتاری دی تو سندھ کے جیل میں بھرپور خیال رکھا جائے گا۔ قادر پٹیل نے کہاکہ عمران خان گرفتاری دیں اور وعدہ کرے کہ ایک سال ضمانت کی درخواست نہیں دینگے۔انہوں نے کہاکہ بہترین سرکاری ڈاکٹر عمران خان کی ٹانگ کا بہترین علاج کریں گے۔
قادر پٹیل  

مزید :

صفحہ اول -رائے -