الیکشن کیلئے نوٹ لکھنے پر سپریم کورٹ کے 2 معزز ججوں کیخلاف حکومت نے مہم شروع کروادی : فواد چوہدری

الیکشن کیلئے نوٹ لکھنے پر سپریم کورٹ کے 2 معزز ججوں کیخلاف حکومت نے مہم شروع ...
الیکشن کیلئے نوٹ لکھنے پر سپریم کورٹ کے 2 معزز ججوں کیخلاف حکومت نے مہم شروع کروادی : فواد چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کیلئے نوٹ لکھنے پر سپریم کورٹ کے 2معزز ججوں کیخلاف حکومت کی سرپرستی میں مہم شروع کر دی گئی، ملک کے ہر ادارے کو تباہ کر دیاگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے دو جج صاحبان نے انتخابات کیلئے چیف جسٹس پاکستان کو نوٹ لکھا،دونوں جج صاحبان کے خلاف حکومتی سرکردگی میں مہم شروع کی گئ، کل بارکونسل کے ٹاؤٹ وکیل وزیر اعظم کوملے اور انتہائی بے شرمی سے حکومت کی ججوں کے خلاف کمپین کی قیمت طے کی گئی، اس ملک کے ہرادارےکو تباہ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے جج کے خلاف سازش اور  وزیراعظم ہاوس میں اس تصویر نے بطور وکیل میرا سر شرم سے جھکا دیا، میرے پروفیشن کی سب سے بڑی منتخب باڈی کا ایسے اپنی عدلیہ کے خلاف سازش کا حصہ بن کر معزز جج کے خلاف ریفرنس دائر کرنا انتہائی افسوسناک اور میرے پروفیشن کی تاریخ کا سیاہ باب ہے۔

مزید :

قومی -