جہلم؛ نومولود بچی الیکٹرک ہیٹر سے جھلس کر زخمی ، حالت تشویشناک

جہلم؛ نومولود بچی الیکٹرک ہیٹر سے جھلس کر زخمی ، حالت تشویشناک
جہلم؛ نومولود بچی الیکٹرک ہیٹر سے جھلس کر زخمی ، حالت تشویشناک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن)بی ایچ یو بھٹیا میں سٹاف کی غفلت سے نومولود بچی الیکٹرک ہیٹر سے جھلس کر زخمی ہو گئی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ہسپتال ذرائع کاکہناہے کہ نومولود بچی کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
ذرائع کاکہناہے کہ ڈلیوری کے بعد ہسپتال کی سٹاف نومولود بچی کو وارمر میں رکھ کر بھول گئی ،وارمر ہیٹر کا ٹمپریچرتیز ہونے سے بچی کا جسم کئی جگہ سے جھلس گیا ۔
ترجمان کاکہناہے کہ سی ای او ہیلتھ نے لیبر روم سٹاف کو نوکری سے معطل کردیا ،معطل ہونے والوں میں ایل ایچ وی نادیہ، مڈوائف فرزانہ اور سمعیہ شامل سی ای او ہیلتھ شامل ہیں،غفلت کے مرتکب ملازمین کو پیڈایکٹ کے تحت کارروائی کرکے فارغ کیا جائے گا۔