حقیقی آزادی کیلئے آج سے جیل بھرو تحریک شروع، عمران خان نے باقاعدہ اعلان کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےباقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقیقی آزادی کیلئے آج سے جیل بھرو تحریک شروع کر رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان میں سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جیل بھرو تحریک کی 2 اہم وجوہات ہیں۔ پہلی یہ کہ مذکورہ تحریک پر امن ہے اور ہمارے آئین پر حملے اور بنیادی حقوق نہ ملنے کے خلاف پربلا اشتعال احتجاج ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوسرا نکتہ کہ ہم شرمناک طور پر ایف آئی آر ، نیب کیسز اور حراستی تشدد کا سامنا کررہے ہیں، ہمارے صحافیوں اور سوشل میڈیا کے لوگوں پرحملے کیے جارہے ہیں۔ ہماری تحریک منی لانڈرنگ، ملک کی دولت لوٹنے اور خود کو این آر او دے کر ملکی معیشت برباد کرنے والوں کے خلاف ہے۔
سابق وزیراعظم نے قوم سے اپیل کی کہ حقیقی آزادی کیلئے جیل بھرو تحریک میں شمولیت اختیار کریں، شدید مہنگائی کے سبب غریب اور مڈل کلاس طبقہ پس کر رہ گیا ہے۔
Today we start our Jail Bharo campaign for Haqeeqi Azadi for 2 main reasons. One, it is a peaceful, non violent protest against the attack on our constitutionally-guaranteed fundamental rights.We are facing sham FIRs & NAB cases, custodial torture, attacks on journalists & social
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 22, 2023
