بارکھان واقعہ ،عبدالرحمان کھیتران نے3 افراد کے قتل اور نجی جیل کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے اپنے ہی سگے بیٹے پر سنگین الزام لگا دیا 

بارکھان واقعہ ،عبدالرحمان کھیتران نے3 افراد کے قتل اور نجی جیل کے الزام کو ...
بارکھان واقعہ ،عبدالرحمان کھیتران نے3 افراد کے قتل اور نجی جیل کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے اپنے ہی سگے بیٹے پر سنگین الزام لگا دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بلوچستان کے وزیرمواصلات عبدالرحمان کھیتران نے بارکھان واقعہ پر الزامات مسترد کرتے ہوئے اپنے بیٹے انعام شاہ پر سازش کا الزام لگا دیا ہے ۔
نجی ٹی وی "جیونیو ز"کے مطابق عبدالرحمان کھیتران نے 3 افراد کے قتل اور نجی جیل کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نجی جیل اور 3 افراد کے قتل کا الزام ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں علاقائی سیاست کے حق سے محروم رکھنے کی مذموم کوشش کی جار ہی ہے، بعض عناصر علاقے کا امن خراب کرنے کے لیے ان کے خلاف سازش کررہے ہیں۔
وزیرمواصلات نے اپنے بیٹے انعام شاہ پر سازش کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس نے خاتون سے بیان ریکارڈ کروایا کیونکہ وہ سردار بننا چاہتا ہے۔تحقیقات میں پیشی کے لیے تیار ہوں لیکن استعفیٰ نہیں دوں گا، بدنام کرنے کی سازش کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کروں گا۔

مزید :

قومی -