قبرستان سے لاش کے ٹکڑے ملنے کا معمہ حل، بیوی دوستوں کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے کے بعد کس کے گھر گئی ؟ 

قبرستان سے لاش کے ٹکڑے ملنے کا معمہ حل، بیوی دوستوں کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل ...
قبرستان سے لاش کے ٹکڑے ملنے کا معمہ حل، بیوی دوستوں کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے کے بعد کس کے گھر گئی ؟ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کے پاپوش قبرستان کے قریب ٹکڑوں میں لاش ملنے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے پولیس نے قاتل کا پتا لگا لیا ہے تاہم گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی لیکن تلاش جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مقتول شہباز خان رکشہ ڈرائیور پیر آباد کا رہائشی اور تین بچوں کا باپ تھا، اس کی بیوی فیروزہ کی لڑکوں کے ساتھ دوستی تھی جس کے باعث شوہر کے ساتھ اکثر جھگڑے رہتے تھے ، فیروزہ نے دوست کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کیا اور لاش کے ٹکڑے دو مقامات پر پھینکے ، پولیس نے ملزمہ کیلئے سہولت کاری کرنے والے ملزم اختر کو پہلے ہی گرفتار کر لیا تھا ، گرفتار ملزم نے بھی دوران تفتیش اعتراف جرم کر لیاہے ۔
بیوی فیروزہ کی لاش پھینکنے کے بعد قبرستا ن سے فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے ، فیروزہ لاش ٹھکانے لگانے کے بعد اختر کے پاس آئی ، پیسے ، کپڑے لیے اور پھر چمن فرار ہو گئی ، ملزمہ کا سی ڈی آر ڈیٹا حاصل کر لیا گیاہے اور مزید ملزموں کی تلاش جاری ہے ۔