عالیہ بھٹ بغیر اجازت تصاویر شائع کرنے پر اشاعتی ادارے پر برس پڑیں

عالیہ بھٹ بغیر اجازت تصاویر شائع کرنے پر اشاعتی ادارے پر برس پڑیں
عالیہ بھٹ بغیر اجازت تصاویر شائع کرنے پر اشاعتی ادارے پر برس پڑیں
سورس: @instagram/aliabhatt

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ویب  ڈیسک)بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ  بغیر اجازت تصاویر شائع  کرنے پر اشاعتی ادارے پر برس پڑیں ۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی انسٹاسٹوری پر دو تصاویر کاکو لاج شیئر کیا جس میں اداکارہ اپنے گھر کے کمرے میں نظر آرہی ہیں۔تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نےلکھا کہ "یہ کیا مذاق ہے؟ میں اپنے گھر پر دوپہر کو کمرے میں بیٹھی ہوئی تھی کہ مجھے محسوس ہوا کہ کوئی دیکھ رہا ہے، اوپر دیکھا تو دو آدمی قریب کی عمارت کے ٹیرس میں کھڑے نظر آئے جن کا کیمرا میری طرف تھا۔بعد ازاں یہ تصاویر ایک میڈیا ہاؤس کی ویب سائٹ پر شائع کردی گئیں"۔عالیہ کا کہنا تھا کہ "کس دنیا میں یہ ہوتا ہے؟ اس کی اجازت کہاں دی جاتی ہے؟ یہ کسی کی رازداری کی بدترین خلاف ورزی ہے، ہمیں حد نہیں عبور کرنی چاہیے لیکن میں یہ کہنے میں حق بجانب ہوں کہ آج تمام حدیں پار کر دی گئیں"۔عالیہ بھٹ نے اپنی پوسٹ میں ممبئی پولیس کو بھی ٹیگ کیا۔

مزید :

تفریح -