جیل بھرو تحریک ,  پنجاب کی نگران حکومت نے  بھی حکمت عملی طے کر لی

جیل بھرو تحریک ,  پنجاب کی نگران حکومت نے  بھی حکمت عملی طے کر لی
جیل بھرو تحریک ,  پنجاب کی نگران حکومت نے  بھی حکمت عملی طے کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور ( خصوصی رپورٹ )تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے حوالے سے  پنجاب کی نگران حکومت نے  بھی حکمت عملی طے کر لی ہے۔   صوبائی دارالحکومت لاہور  میں 7 دن کے لئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، اہم شاہراہوں پر احتجاج اور دھرنوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔لاہور کی جیلوں میں گنجائش نہ ہونے کے باعث گرفتاری دینے والے کارکنوں کو میانوالی اور ڈیرہ غازی خان کی جیلوں میں منتقل کیا جائے گا  کیونکہ لاہور کی جیلوں میں قیدیوں کو رکھنے کی گنجا ئش نہیں  جبکہ گرفتاری دینے والوں  کا کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جائے گا۔