عمران خان کی سکیورٹی رسک پر ہے، انہیں کیوں گرفتار ہونے دیں: یاسمین راشد

عمران خان کی سکیورٹی رسک پر ہے، انہیں کیوں گرفتار ہونے دیں: یاسمین راشد
عمران خان کی سکیورٹی رسک پر ہے، انہیں کیوں گرفتار ہونے دیں: یاسمین راشد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کی سکیورٹی رسک پر ہے، پولیس پر کیسے اعتماد کریں، انہیں کیسے گرفتار ہونے دیں۔

 نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سابق صوبائی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی صدر یاسمین راشد کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے مظاہرے ہمیشہ پرامن رہے، جیل بھرو تحریک بھی پرامن احتجاج ہے۔ پوری قوم کو علم ہے جب تک سیاسی استحکام نہیں آئے گا ملک میں معاشی استحکام نہیں آ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ حکمران عوام پر روزانہ کی بنیاد پر مہنگائی کا ایک نیا بم گراتے ہیں، پٹرول 300روپے لٹر ہونے والا ہے، مریم بی بی کہتی ہیں وہ بڑی مقبول لیڈر ہیں اگر ایسا ہے تو الیکشن لڑنے سے ڈرنے کی کیا ضرورت ہے۔

مزید :

قومی -