کیارا اور سدھارتھ کی ممبئی میں واپسی، ایئرپورٹ کی تصاویراور ویڈیوز وائرل

کیارا اور سدھارتھ کی ممبئی میں واپسی، ایئرپورٹ کی تصاویراور ویڈیوز وائرل
کیارا اور سدھارتھ کی ممبئی میں واپسی، ایئرپورٹ کی تصاویراور ویڈیوز وائرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی نوبیاہتا جوڑی  کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی ممبئی ایئرپورٹ پر واپسی کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں ۔

ای ٹائمز کے مطابق بالی ووڈ جوڑا کیارا اور سدھارتھ  کو ممبئی ایئرپورٹ پرایک ساتھ دیکھا گیا،دونوں نے کیمرے کیلئے اپنے چہروں پر بے ساختہ مسکراہٹ بکھیری، ان کی خوشی قابلِ دیدنی تھی۔ دونوں نے ایک ساتھ پوز بھی دیئے۔ کیارا اڈوانی نے سفید پینٹ کے ساتھ سفید ٹینک ٹاپ کا انتخاب کیا جبکہ سدھارتھ ملہوترا نے سفید پینٹ  کے ساتھ گرے رنگ کی ہوڈی پہنی ہوئی ہے۔دونوں کو ایک ساتھ دیکھ مداح ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں جبکہ کئی  بھارتی مداح کیارا کےمغربی لباس پہننے پر  ٹرول بھی کر رہےہیں۔

ایک صارف نے لکھاکہ "کسی زاویہ سے نئی شادی نہیں لگ رہی". ایک اور صارف نے لکھا کہ "بس ہو گیا سندھور اور منگل سوتر کا دکھاوا"۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کی اداکار جوڑی کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا  7 فروری کے روز جیسلمیر کے عالیشان ہوٹل سوریا گڑھ پیلس میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

مزید :

تفریح -