لیہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد گرفتار، بارودی مواد برآمد

لیہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد گرفتار، ...
لیہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد گرفتار، بارودی مواد برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) سی ٹی ڈی (کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ) نے لیہ میں آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے بارودی مواد سمیت دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر لیہ میں آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کا خطرناک کارکن گرفتار کر لیا جس کا نام عبدالقیوم بتایا گیا ہے۔ ملزم بھکر کا رہنے والا ہے جس کے قبضے سے بارودی مواد اور الیکٹرک وائر سمیت بم بنانے کا سامان برآمد کر لیا گیا۔

ملزم کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا، تحقیقات میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔

مزید :

قومی -