”سپریم کورٹ کے2 ججز کا (ن) لیگ سے متعلق رویہ متعصبانہ ہے “رانا ثناءاللہ نے بیان جاری کر دیا 

”سپریم کورٹ کے2 ججز کا (ن) لیگ سے متعلق رویہ متعصبانہ ہے “رانا ثناءاللہ نے ...
”سپریم کورٹ کے2 ججز کا (ن) لیگ سے متعلق رویہ متعصبانہ ہے “رانا ثناءاللہ نے بیان جاری کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ” سپریم کورٹ کے 2 ججز کا مسلم لیگ (ن) کے بارے میں رویہ متعصبانہ ہے ۔
نجی ٹی وی" جیونیوز" کے مطابق رانا ثناءاللہ کا کہناتھا کہ (ن) لیگ کی قانونی ٹیم ان دو ججز کو نوازشریف اور دیگر رہنماﺅں کے مقدمات سے الگ ہونے کا کہے گی ،ایک جج کی آڈیو لیک سے غیر جانبداری پر سوال اٹھ چکاہے ، دوسرے جج نوازشریف کیس کے نگران جج رہے ، ان سے انصاف کی توقع ویسے ہی نہیں ہے ، دونوں ججز نوازشریف اور شہبازشریف سے متعلق درجنوں مقدمات میں مخالفانہ فیصلے دے چکے ہیں، قانونی اور عدالتی روایت ہے کہ متعلقہ جج متعلقہ مقدمات کی سماعت سے خود کو الگ کر لیتے ہیں ۔

مزید :

قومی -