باپ نے 24 سالہ بیٹے کو چھریوں کے پے در پے وار کر کے قتل کر دیا

باپ نے 24 سالہ بیٹے کو چھریوں کے پے در پے وار کر کے قتل کر دیا
باپ نے 24 سالہ بیٹے کو چھریوں کے پے در پے وار کر کے قتل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں باپ نے 24 سالہ جوان بیٹے کو چھریوں کے متعدد وار کر کے قتل کر دیا، ملزم نے قتل کی وجہ بیٹے کی نافرمانی بتائی ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق  کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں رہائش پذیر باپ بیٹا میں لڑائی جھگڑے کا بھیانگ نتیجہ نکلا، باپ نے اپنے ہی جواں سال لخت جگر پر چھریوں کے کاری وار کئے جس کے سبب 24 سالہ سہیل گہرے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

بتایا گیا ہے کہ مذکورہ واقعہ آج گلستان جوہر کے بلاک 11 کی کچی آبادی میں پیش آیا، مکان میں مقتول سہیل اپنے باپ کے ساتھ رہائش پذیر تھا جن کا آبائی علاقہ جنوبی پنجاب کا علاقہ خان پور کٹورہ بتایا گیا ہے۔ باپ بیٹا میں لڑائی جھگڑے معمول تھے، آج صبح بھی جھگڑا ہوا جس پر باپ نے چھریوں کے وار کر دیئے۔

اہل علاقہ نے موقع پر پہنچ کر باپ کو قابو کر لیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم نے ابتدائی تحقیقات میں بتایا کہ ملزم میری نافرمانی کرتا تھا جس پر اسے قتل کر دیا۔