عمران خان کو اپنے خلاف چارج شیٹ کا جواب دینا پڑے گا،مریم اورنگزیب

عمران خان کو اپنے خلاف چارج شیٹ کا جواب دینا پڑے گا،مریم اورنگزیب
عمران خان کو اپنے خلاف چارج شیٹ کا جواب دینا پڑے گا،مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ جیل بھرو تحریک کا آغاز عمران خان سے ہونا چاہیے، عمران خان نے ملک کو نقصان پہنچایا ،عمران خان کو اپنے خلاف چارج شیٹ کا جواب دینا پڑے گا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ نااہلوں اور نالائقوں نے ملک پر4سال حکمرانی کی،انہوں نے تمام ریاستی طاقتیں استعمال کر کے اپنی جیبیں بھریں،انہوں نے 4سال اپنے مخالفین کے خلاف اداروں کو استعمال کیا،ان کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی نے ملک کو معاشی طور پر تباہ کر دیا،گزشتہ9ماہ سے ملک میں تماشا لگا ہوا ہے،تحریک انصاف نے ملکی معیشت کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا تھا،جب بھی حالات بہتر ہوتے ہیں تو ایک تماشے کا اعلان ہوتا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ عمران خان توشہ خانے کا چور ہے،یہ فارن فنڈنگ کیس میں کہیں پیش نہیں ہوتا، کیوں کہ وہ چور ہے، ہائی کورٹ، ایف آئی ، سپریم کورٹ سمیت یہ کہیں پیش نہیں ہوتا،ان کاکہناتھا کہ جیل بھرو تحریک ملک کے خلاف سازش کی تحریک ہے،جیل بھرو تحریک کے نام پر جیل بچو تحریک چلائی جارہی ہے، عمران خان کے پاس عالمی سازش، القادر ٹرسٹ، فارن فنڈنگ کا جواب نہیں، ملک میں مہنگائی ہے تو یہ ان کی نااہلی اور نالائقی کا نتیجہ ہے،عمران خان ملک میں فساد پھیلانا چاہتے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ متوسط طبقہ مہنگی بجلی مہنگی گیس اور مہنگے گھی کےلئے 2022 تک روتا تھا، مہنگائی اور بے روزگاری کا بوجھ اس ملک پر کسی نے ڈالا ہے تو وہ عمران خان ہے، عمران خان پرویز الہٰی کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتے تھے،عمران خان بتائیں5لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں کدھر ہیں۔
ان کاکہناتھا کہ پہلے کہتے تھے سازش ہوئی اب کہتے ہیں کوئی سازش نہیں ہوئی،عمران خان ملک میں لوٹ مار کا بازار گرم کر کے چلے گئے، یہ کون سی تحریک ہے جس کا لیڈر پلستر باندھ کر زمان پارک میں بیٹھے ہوئے ہیں،ان کاکہناتھاکہ جیل بھرو تحریک کا آغاز عمران خان سے ہونا چاہیے، عمران خان نے ملک کو نقصان پہنچایا ،عمران خان کو اپنے خلاف چارج شیٹ کا جواب دینا پڑے گا،جیل بھرو تحریک ضمانتوں سے شروع نہیں ہوتی،عمران خان ڈرامہ بند کریں ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوں۔