حکومت کی 300 دن کی کارکردگی مایوس کن ہے، محمد حسین محنتی

حکومت کی 300 دن کی کارکردگی مایوس کن ہے، محمد حسین محنتی
حکومت کی 300 دن کی کارکردگی مایوس کن ہے، محمد حسین محنتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر   سے)امیر جماعت اسلامی سندھ و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ آج ہر طرف ظلم وناانصافی کا راج ہے ۔غریب وامیر کیلئے الگ الگ قانون ہےمہنگائی کے طوفان نے عوام کا جینا مشکل بنادیا ہے، وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا  مہنگائی قابو سے باہر ہونے کا اعترافی بیان دعوؤں کی نفی اور پی ڈی ایم حکومت کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔ حکومت  کی 300دنوں کی کارکردگی مایوس کن  ہے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ کرپٹ قیادت، ظالم جاگیردار اور غریب دشمن سرمایہ داروں سے نجات حاصل کئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا  اور غریب عوام سکھ کا سانس نہیں لے سکتے۔ملک میں حقیقی تبدیلی اور عوام کے مسائل کا واحد حل قرآن وسنت کا نظام اور دیانتدار قیادت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقام باندھی سولنگی، آراڑو بھرگڑی وشادی پلی،پتھورو،غلام نبی شاہ،کھیج راڑی میں منعقدہ عوامی اجتماعات سے خطاب کے دوران کیا۔ سردار زبیر خان سولنگی، ضلعی امیر قربان علی گشکوری اور جنرل سیکریٹری خیل احمد کھوکھر نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔

صوبائی امیر نے مزید کہا کہ سیاسی قیادت کی رسہ کشی سے ملک مہنگائی اور دہشتگردی سمیت معاشی بحران کے دلدل میں دھنستا جارہا ہے، اسمبلی کی مدت پوری ہوتے ہی آئین کے مطابق ملک بھر میں ایک دن عام انتخابات کا اعلان کیا جائے۔

صوبائی امیر نے عمر کوٹ میں میں کلانکر جھیل میں کشتی الٹنے سے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، مرحومین کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ بعدازاں انہوں نے ضلعی وسٹی قیادت کی کارکردگی،آئندہ کے لائحہ عمل سمیت دیگر امور کاجائزہ بھی لیا۔