حکومت الیکشن کروائے گی تو جان چھوٹے گی: پرویز الہٰی

حکومت الیکشن کروائے گی تو جان چھوٹے گی: پرویز الہٰی
حکومت الیکشن کروائے گی تو جان چھوٹے گی: پرویز الہٰی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ حکومت جان لے الیکشن کروا کے اس کی جان چھوٹے گی، پی ٹی آئی رہنما و کارکنان حقیقی آزادی کیلئے رضاکارانہ گرفتاریاں پیش کر کے جدوجہد کر رہے ہیں۔

نجی ٹی وی" دنیا نیوز" کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب  پرویز الہی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے حکم پر عوام جیل جانے کیلئے تیار ہیں۔  آئین سے کھلواڑ کرنے والے حکمران خود اپنے لئے آرٹیکل 6 کی راہ ہموار کر رہے ہیں، عوام عمران خان کے ساتھ ہیں اسی ڈر سے پی ڈی ایم اتحاد الیکشن کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔ پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، آئین کے تحفظ کیلئے جیل بھرو تحریک شروع کر دی۔ 

یاد رہے کہ چوہدری پرویز الہٰی قبل ازیں (ق) لیگ کے رہنما تھے تاہم اب وہ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔

مزید :

قومی -