حادثے کی صورت میں ہوائی جہاز کی وہ نشستیں جن پر بچنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے

حادثے کی صورت میں ہوائی جہاز کی وہ نشستیں جن پر بچنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے
حادثے کی صورت میں ہوائی جہاز کی وہ نشستیں جن پر بچنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) ہوائی جہاز سفر کا محفوظ ترین ذریعہ خیال کیا جاتا ہے تاہم بدقسمتی سے کبھی کبھار ہوائی جہاز بھی حادثات کا شکار ہوجاتے ہیں جن میں کسی مسافر کے بچنے کا امکان کم ہی ہوتا ہے۔ تاہم ماہرین کے مطابق ہوائی جہاز کی کچھ سیٹیں ایسی ہوتی ہیں، جن پر بیٹھے مسافروں کے بچنے کا امکان دوسروں کی نسبت زیادہ ہوتا ہے اور یہ وہ سیٹیں ہوتی ہیں جنہیں لوگ عموماً پسند نہیں کرتے۔
میل آن لائن کے مطابق آسٹریلیا کی سنٹرل کوئنزلینڈ یونیورسٹی کے پروفیسر اور ایوی ایشن کے ماہر ڈوگ ڈرورے کا کہنا ہے کہ طیارے کے وسط میں موجود درمیانی راستے کے ساتھ والی سیٹوں پر بیٹھے مسافروں کی حادثے کی صورت میں موت ہونے کی شرح 44فیصد ہوتی ہے جبکہ جہاز کے آخری حصے میں درمیان والی سیٹوں پر بیٹھے مسافروں میں یہ شرح 28فیصد ہوتی ہے۔
ڈوگ ڈرورے کا کہنا ہے کہ ہوائی جہاز کے حادثے میں مسافروں کے زندہ بچ جانے کاامکان حادثے کی نوعیت پر منحصر ہوتا ہے تاہم جہازکی سیٹوں کے لحاظ سے بھی اس امکان میں کمی و بیشی ہوتی ہے۔ جہاز کے اگلے حصے کی تمام سیٹیں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ خطرناک ہوتی ہیں۔ ان پر بیٹھے مسافروں کی حادثے کی صورت میں موت ہونے کی شرح 39فیصد ہوتی ہے۔
ڈوگ ڈورے نے بتایا کہ جہاز کے وسطی حصے میں درمیانی اور ونڈو سیٹوں پربیٹھے مسافروں کے مرنے کی شرح 38فیصد اور پچھلے حصے کی تمام سیٹوں پر 32فیصد ہوتی ہے، سوائے بالکل آخری میں درمیانی راستے کے ساتھ والی چند سیٹوں کے، ان سیٹوں پر بیٹھے مسافروں کی موت ہونے کی شرح سب سے کم 28فیصد ہوتی ہے۔واضح رہے کہ پروفیسر ڈوگ ڈرورے نے اس تحقیق میں گزشتہ 35سال کے دوران ہوائی جہازوں کو پیش آنے والے حادثات میں مسافروں کی اموات کے ڈیٹا کا تجزیہ کرکے مذکورہ نتائج اخذ کیے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -