آصف علی نے قومی ٹیم سے ڈراپ ہونے کی وجہ بتادی

آصف علی نے قومی ٹیم سے ڈراپ ہونے کی وجہ بتادی
 آصف علی نے قومی ٹیم سے ڈراپ ہونے کی وجہ بتادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جارحانہ بلے باز آصف علی نے قومی ٹیم سے ڈراپ ہونے کی وجہ بتادی۔انہوں  نے کہا کہ جب کھلاڑی پرفارم نہیں کرے گا تو ٹیم سے ڈراپ ہوجائے گا، ورلڈ کپ میں میری پرفارمنس نہیں تھی اس لئے ڈراپ ہوا تھا۔

نجی نیوز چینل کے مطابق انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل کے علاوہ انہوں نے پوری دنیا کی لیگز کھیلی ہیں لیکن پی ایس ایل کا معیار بہترین ہے، غیر ملکی لیگز میں وہ مزہ نہیں جو پی ایس ایل میں آتا ہے۔

آصف علی نے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو پی ایس ایل میں ہم آنکھوں پر رکھتے ہیں، غیر ملکی لیگز میں وہ پروٹوکول نہیں ملتا جو پی ایس ایل میں ملتا ہے۔آصف علی نے کہا کہ بابر اعظم کے ساتھ ریڈ بال کرکٹ نہیں کھیلی، وائٹ بال میں سرفراز کے بعد بابر بہترین کپتان ہے، بابر اعظم ابھی مزید سیکھے گا۔

مزید :

PSL -PSL News Update -