تحریک انصاف کے کارکنوں پر تشدد کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، حکومت میں آکر کارروائی کریں گے: عمران خان 

تحریک انصاف کے کارکنوں پر تشدد کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، حکومت میں آکر ...
تحریک انصاف کے کارکنوں پر تشدد کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، حکومت میں آکر کارروائی کریں گے: عمران خان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ اگلی حکومت تحریک انصاف ہی بنائے گی ، کارکنوں پر تشدد کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، تشدد کرنے والے اہلکاروں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے. 
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب ن لیگ کا خاص آدمی تھا، وہ بھی کہہ رہا ہے کہ 1100ارب کے کیسزمعاف کروانے کے ساتھ ساتھ جھوٹے کیسزبھی بنائے گئے ہیں، مجھ پر 70 ایف آئی آر ہیں، کوئی فکر نہیں جتنی مرضی کریں، لوگوں کا خوف دور کرنے کے لیے ہی جیل بھرو تحریک شروع کی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ جس طرح لاہور کے لوگ نکلے خراج تحسین پیش کرتا ہوں، آج پاکستان گھٹنوں کے بل کھڑاہے، ملک میں ایک طرف بے روزگاری دوسری طرف مہنگائی بڑھ رہی ہے، یہ لوگ خود کچھ کرنے کی بجائے عوام سے قربانی مانگ رہے ہیں۔

مزید :

قومی -