محمد حفیظ کا کردار کوئٹہ کی ٹیم میں ایک مینٹور کا لگتا ہے، مصباح الحق کابیان

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ محمد حفیظ کا کردار کوئٹہ کی ٹیم میں ایک مینٹور کا لگتا ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ان کی ٹیم میں موجودگی کا فائدہ اٹھانا چاہئے۔نجی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ نے کل کے میچ میں غلطی پہ غلطی کی اور پاور پلے میں پیچھے رہ گئی۔