چیف جسٹس کا الیکشن کی تاریخ پر از خود نوٹس،اس بریکنگ نیوز کے اندر ایک اور بریکنگ نیوز چھپی ہوئی ہے، حامد میر کا انکشاف

چیف جسٹس کا الیکشن کی تاریخ پر از خود نوٹس،اس بریکنگ نیوز کے اندر ایک اور ...
چیف جسٹس کا الیکشن کی تاریخ پر از خود نوٹس،اس بریکنگ نیوز کے اندر ایک اور بریکنگ نیوز چھپی ہوئی ہے، حامد میر کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر اینکر پرسن حامدمیر کا کہنا ہے چیف جسٹس کے الیکشن کی تاریخ پر از خود نوٹس لینے کی بریکنگ نیوز کے اندر ایک اور بریکنگ نیوز چھپی ہوئی ہے کہ اہم معاملے پر بننے والے بینچ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق کوشامل نہیں کیا گیا۔ 
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حامد میر کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ کے ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے حوالے سے ہونیوالے جوڈیشل کونسل اجلاس میں ججز کے درمیان تقسیم سامنے آئی تھی ، چیف جسٹس کو ایسا بینچ تشکیل دینا چاہیے تھا جس سے تقسیم کا تاثر ختم ہو ۔ 

انہو ں نے کہا کہ  چیف جسٹس صاحب کو یہ بھی سوچنا چاہیے تھا کہ ایک ایسے جج کو  بینچ میں شامل کیا گیا ہے جس سے متعلق بار کونسلز کی جانب سے استعفے کا مطالبہ کیا جارہا ہے اور دوسری جانب اس جج کو شامل نہیں کیا گیا جس نے چیف جسٹس کے سامنے کھڑے ہو کر کہا کہ ان کا ٹیلی فون ٹیپ ہورہا ہے ۔ 

مزید :

قومی -