پریذیڈنٹ آف پاکستان پولو کپ 2023ء  کے دوسرے روز دو اہم میچز کھیلے گئے

پریذیڈنٹ آف پاکستان پولو کپ 2023ء  کے دوسرے روز دو اہم میچز کھیلے گئے
پریذیڈنٹ آف پاکستان پولو کپ 2023ء  کے دوسرے روز دو اہم میچز کھیلے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سپورٹس رپورٹر) جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام ہائی گول کے سیزن کے سب  بڑے پولو ٹورنامنٹ دوسرے پریذیڈنٹ آف پاکستان پولو کپ 2023ء  کے دوسرے روز دو اہم میچز کھیلے گئے جن میں ایف جی پولو ٹیم اور ماسٹر پینٹس کی ٹیمیں فاتح رہیں۔ تفصیلات کے مطابق جناح پولو فیلڈز میں ہائی گول 14 گول کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ پہلے میچ میں ایف جی پولو نے دلچسپ مقابلے کے بعد ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم کو 6-4 سے ہرا دیا۔دوسرے چکر کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 2-2 چکر سے برابر رہا۔ تیسرے اور چوتھے چکر میں ایف جی پولو کی ٹیم نے میچ کا پانسہ پلٹ لیا۔ ایف جی پولو ٹیم کی طرف سے راول لیپ لا سیٹ نے پانچ اور میاں عباس مختار نے ایک گول سکور کیا۔ ڈائمنڈ پینٹس کی طرف  چولو کورٹی نے دو، نکورابٹس اور میر حذیفہ احمد نے ایک ایک گول سکور کیا۔ دوسرے میچ میں ماسٹر پینٹس کی ٹیم نے زبردست مقابلے کے بعد ڈی ایس پولو ٹیم کو 8.5-6 سے ہرا دیا۔ ماسٹر پینٹس کی طرف سے مینول کرسپو نے چار، پلجیو بلزیدی اور آغا موسی علی خان نے دو دو گول سکور کیے۔ ڈی ایس پولو کی طرف سے حسام علی حیدر نے پانچ اور بلال حئی نے ایک گول سکور کیا۔ آج بروز جمعرات دو اہم میچ کھیلے جائیں گے۔

مزید :

کھیل -