’میں نے شروع میں اچھا نہیں کھیلا ‘ کراچی کنگز کے خلاف سنچری بنانے والے محمد رضوان کا بیان

’میں نے شروع میں اچھا نہیں کھیلا ‘ کراچی کنگز کے خلاف سنچری بنانے والے محمد ...
’میں نے شروع میں اچھا نہیں کھیلا ‘ کراچی کنگز کے خلاف سنچری بنانے والے محمد رضوان کا بیان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ملتان کے کراوڈ کی جانب سے بہت سپورٹ ملی جس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔کراچی کنگز سے میچ جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اپنی سنچری کے حوالے سے محمد رضوان نے کہا کہ میں اننگز کے شروع میں اتنا اچھا نہیں کھیلا ، کراچی کنگز کے دو تجربہ کار باولرز عمران طاہر اور شعیب ملک نے مشکل میں ڈالا لیکن پھر اللہ نے مدد کی اور بعد میں میری پرفارمنس بہتر ہوگئی۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم کے تمام باولرز نے ٹورنا منٹ میں اب تک اچھی باولنگ کی ہے ،اس جیت کا کریڈٹ سب باولرز کو جا تا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیت کا یہ موومینٹم لے کر اگلے میچز بھی مثبت انداز میں کھیلیں گے ۔

مزید :

PSL -PSL News Update -