آنیوالی حکومت 2 سال سے زیادہ نہیں چلے گی، فیصل واوڈا

آنیوالی حکومت 2 سال سے زیادہ نہیں چلے گی، فیصل واوڈا
آنیوالی حکومت 2 سال سے زیادہ نہیں چلے گی، فیصل واوڈا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیرفیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مخلوط حکومت بن تو گئی ہےلیکن حکومت کو درپیش چیلنجز کی وجہ سے حکومت کی مدت بہت ہوا تو پونےدو یا دو سال ہوگی۔

نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ مخلوط حکومت کے لوگ صوبوں میں آکر بیٹھ گئے اور دوسرے مرحلے میں وزارتوں میں آئیں گے جبکہ بجٹ میں تھوڑا ناراض ہوں گے، آئی ایم ایف سے پہلے تھوڑی کھٹ پٹ ہو گی۔انہوں نے کہا کہ اس کی بہت سی وجوہات ہیں، 24 ارب ڈالر آپ نے ادا کرنے ہیں، آپ کے پاس 2 ارب ڈالر کا ذخیرہ ہے، معاملہ کیسے چلے گا، خزانے میں کوئی خاص طاقت نہیں صرف بے چینی ہے۔سابق وزیر نے کہا کہ پیپلزپارٹی اس قت وِِن ون پوزیشن میں ہے، پی ٹی آئی کو سمجھایا تھا کہ آپ اقتدار کے اندر آجائیں، جمہوری ڈھانچے کے اندر آجائیں جبکہ عمرایوب وہاں سے ٹاٹا اور بائی بائی کر رہے ہیں۔

مزید :

سیاست -