معروف بھارتی ریڈیو پریزنٹرامین سیانی انتقال کرگئے

معروف بھارتی ریڈیو پریزنٹرامین سیانی انتقال کرگئے
معروف بھارتی ریڈیو پریزنٹرامین سیانی انتقال کرگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ریڈیو کے معروف پریزنٹرامین سیانی انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 91 سالہ امین سیانی کو گزشتہ روز دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد انہیں ممبئی کے مقامی اسپتال لے جایا گیا۔

امین سیانی کی آواز بناکا گیت مالا سے مشہور ہوئی تھی، انہوں نے اپنے 42 سالہ کیرئیر میں 50 ہزار سے زائد شو کیے۔

ان کے انتقال پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی افسوس کا اظہار کیا۔ امین سیانی کی آخری رسومات آج جمعرات کو ادا کی جائیں گی۔

مزید :

تفریح -