نگران کابینہ نے 35 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی

نگران کابینہ نے 35 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی
نگران کابینہ نے 35 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نگران وفاقی کابینہ نے 35 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔ 

دنیا نیوز کے مطابق جن افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے ہیں ان پر کرپشن، جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے کیسزہیں،سرکاری ادارے سے ملازمت چھوڑ کر فرار ہونے والوں کے نام بھی ای سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں، وزارت داخلہ کی سمری پر وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔30 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی منظوری بھی دیدی گئی، 4 افراد کو ون ٹائم اجازت کے تحت بیرون ملک جانے کی منظوری دی گئی، 26 افراد کے کیسز مختلف وجوہات کی بنیاد پر موخر کر دیئے گئے۔

مزید :

سیاست -