اتحادی حکومت اچھا نہیں کرے گی تو سب کو ڈس کریڈٹ ہوگا،رانا ثنااللہ

اتحادی حکومت اچھا نہیں کرے گی تو سب کو ڈس کریڈٹ ہوگا،رانا ثنااللہ
اتحادی حکومت اچھا نہیں کرے گی تو سب کو ڈس کریڈٹ ہوگا،رانا ثنااللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت اچھا نہیں کرے گی تو سب کو ڈس کریڈٹ ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ صرف 3 جماعتیں ہیں، شہباز شریف نے 13جماعتوں کا اتحاد 16ماہ چلایا، ہم نے اگر کوشش کی ہے تو برا نہیں کیا۔

ن لیگ پنجاب کے صدر نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی حکومت بنانا چاہتی ہے تو بنالے، ہم نے کب روکا ہے؟ وہ تو کہتے ہیں ہم نے کسی سے بات نہیں کرنی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کو کسی کے ساتھ نہیں بیٹھنا، ان کی سیاست علیحدہ ہے، میرا ذاتی مؤقف ہے، یہ ایک فتنہ ہے ملک کو کسی حادثے سے دوچار کرے گا۔عام آدمی کو بھی نظر آنا شروع ہوگیا ہے کہ وہ حادثہ کوئی زیادہ دور نہیں۔