بلوچستان میں نئی حکومت کے خدوخال واضح ہو گئے

بلوچستان میں نئی حکومت کے خدوخال واضح ہو گئے
بلوچستان میں نئی حکومت کے خدوخال واضح ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان وفاق میں حکومت سازی کے معاملات پر اتفاق پیدا ہوجانے کے بعد اب بلوچستان میں صوبائی حکومت کے خدوخال بھی واضح ہونا شروع ہوگئے ہیں، ذرائع کا کہنا تھا کہ  بلوچستان کابینہ میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے 6-6  وزیر ہوں گے جبکہ کابینہ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے بھی دو وزرا شامل ہوں گے۔ مشیروں کی تعیناتی پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن سے کی جائے گی۔

جیونیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے  بتایا کہ صوبے   میں 3 جماعتی مخلوط حکومت کا قیام عمل میں لایا جائیگا، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور بلوچستان عوامی پارٹی حکومت کا حصہ ہوں گے،  جمیعت علمائے اسلام، نیشنل پارٹی، بی این پی اور  بی این پی عوامی کے اپوزیشن میں بیٹھنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ایک سے دو روز میں حکومت سازی کے معاملات کو حتمی شکل دے کر وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان کردیا جائے گا، وزارت اعلیٰ پیپلز پارٹی کے پاس ہوگی جبکہ سینیئر وزیر مسلم لیگ ن سے ہوں گے۔ذرائع کے مطابق گورنر بلوچستان کی تعیناتی پاکستان مسلم لیگ ن سے کی جائے گی جبکہ  سپیکر اسمبلی ن لیگ جبکہ ڈپٹی  سپیکر بی اے پی سے ہوگا۔