عام انتخابات، لیگی رہنمامحسن شاہنواز رانجھا نے بھی الیکشن میں بے قاعدگیوں کیخلاف الیکشن ٹریبونل جانے کا اعلان کردیا

عام انتخابات، لیگی رہنمامحسن شاہنواز رانجھا نے بھی الیکشن میں بے قاعدگیوں ...
عام انتخابات، لیگی رہنمامحسن شاہنواز رانجھا نے بھی الیکشن میں بے قاعدگیوں کیخلاف الیکشن ٹریبونل جانے کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے الیکشن میں بے قاعدگیوں کے خلاف الیکشن ٹریبونل جانے کا اعلان کردیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے  محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ الیکشن کے روز ووٹوں کی گنتی کے دوران ریٹرننگ افسر نے مجھے آراو آفس میں داخل نہیں ہونے دیا جو کہ قانون کے مطابق غلط ہے،محسن شاہ نواز رانجھا نے اعلان کیا کہ وہ اپنی شکایات لے کر الیکشن ٹریبونل جائیں گے۔

اسی پروگروام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ آنے والی اتحادی حکومت زیادہ عرصہ نہیں چلے گی، پیپلزپارٹی کسی بھی وقت پیچھے سے نکل جائے گی۔ میزبان حامد میر کے سوال کے جواب میں پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ مہنگائی آنے والی حکومت کیلئے بڑا چیلنج ہوگا، ابھی حکومت نہیں بنی مگر ادویات بنانے والی کمپنیوں کو کھلی چھٹی دے دی گئی ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں جتنا مرضی اضافہ کرلیں۔