چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو دھمکیاں دینے اورسوشل میڈیا پر مہم چلانے والا شخص پکڑا گیا

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو دھمکیاں دینے اورسوشل میڈیا پر مہم چلانے والا شخص ...
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو دھمکیاں دینے اورسوشل میڈیا پر مہم چلانے والا شخص پکڑا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیف جسٹس پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز مہم چلانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیاہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ راولپنڈی کے رہائشی  عبد الواسع نےچیف جسٹس کےخلاف سوشل میڈیامہم چلائی، ملزم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر چیف جسٹس کو دھمکیاں دیں اور ان کی کردار کشی کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عبدالواسع کوحراست میں لےلیا ہے۔

ذرائع کا کہناہےکہ چیف جسٹس کے خلاف سوشل میڈیا مہم کے باقی کرداروں کی شناخت جاری ہے اور باقی ملوث افرادکی نشاندہی کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -