9 مئی مقدمات: بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع

9 مئی مقدمات: بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
9 مئی مقدمات: بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

 لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کیخلاف 9 مئی مقدمات کی سماعت ہوئی، جج ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی۔

عدالت نے مسلم لیگ ن ہاؤس حملہ سمیت نو مئی کے دیگر مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں 16 مارچ تک توسیع کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں کیخلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن اور نصیر آباد میں مقدمات درج ہیں۔