جب میرے بھائی کو ضرورت تھی تو آپ لوگ چھپے ہوئے تھے،عمران خان  کی بہنیں مسرت جمشید چیمہ پر برس پڑیں

جب میرے بھائی کو ضرورت تھی تو آپ لوگ چھپے ہوئے تھے،عمران خان  کی بہنیں مسرت ...
جب میرے بھائی کو ضرورت تھی تو آپ لوگ چھپے ہوئے تھے،عمران خان  کی بہنیں مسرت جمشید چیمہ پر برس پڑیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان  کی بہنوں سے سابق رہنما تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ملاقات ہوئی جہاں بانی پی ٹی آئی کی دونوں بہنیں مسرت جمشید چیمہ پر برس پڑیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ملاقات کےدوران مسرت جمشید چیمہ نے اپنے اوپر درج مقدمات اور روپوش ہونے کے دوران تکالیف سے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو آگاہ کیا،عظمیٰ خان اور علیمہ خان نے مسرت جمشید چیمہ کو ڈانٹ پلا دی۔

علیمہ خان نے کہا کہ جب میرے بھائی کو ضرورت تھی تو آپ لوگ چھپے ہوئے تھے، جب پارٹی پر مشکل وقت تھا تو آپ نے پریس کانفرنس کی، جب بانی پی ٹی آئی کو ضرورت تھی تب آپ مشکل وقت میں ساتھ چھوڑ گئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ بانی پی ٹی آئی کی سب سے قریب ترین تصور کی جاتیں تھیں، آج آپ مجھے مجبوریاں سنا رہی ہیں، سیاستدان تو جیل کے بغیر نامکمل تصور کئے جاتے ہیں۔

بعدازاں سابق ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان کی باتیں سن کر خاموش ہو گئیں۔