(ن) لیگ، پی ٹی آئی کی 60 نشستیں لے کر بیٹھی ہوئی ہے،علیمہ خان 

(ن) لیگ، پی ٹی آئی کی 60 نشستیں لے کر بیٹھی ہوئی ہے،علیمہ خان 
(ن) لیگ، پی ٹی آئی کی 60 نشستیں لے کر بیٹھی ہوئی ہے،علیمہ خان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے الزام عائد کیا ہے کہ قومی اسمبلی میں (ن) لیگ، پی ٹی آئی کی کم از کم 60 نشستیں لے کر بیٹھی ہوئی ہے،(ن) لیگ کی 16اور ایم کیو ایم کی صرف ایک نشست ہے۔

نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز" کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہاکہ آج ہم پھر عدالت حاضر ہوئے ہیں، پہلے پیسے چوری کیے گئے اب لوگوں کے ووٹ چوری کیے گئے،(ن) لیگ، پی ٹی آئی کی کم از کم 60 نشستیں لے کر بیٹھی ہوئی ہے،مریم نواز کا یہی خواب تھا، وہ اپنا شوق پورا کرلیں۔علیمہ خان نے کہاکہ( ن) لیگ کی 16اور ایم کیو ایم کی صرف ایک نشست ہے،یہ لوگ حکومت میں بیٹھیں گے تو کیا کریں گے،لوگ انہیں کبھی بھی سنجیدگی سے نہیں لیں گے۔