پشاور ہائیکورٹ کا اسد  قیصر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم 

پشاور ہائیکورٹ کا اسد  قیصر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم 
پشاور ہائیکورٹ کا اسد  قیصر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے اسد قیصر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی عمرہ ادائیگی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس شکیل احمد اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے معظم بٹ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے کہاکہ عمرہ ادائیگی کیلئے اجازت کیوں نہیں دی جا رہی،جن کیسز میں اسد قیصر مطلوب ہیں، سب میں ضمانت مل چکی یا نہیں؟وکیل نے کہا کہ اسد قیصر 6ایف آئی آر میں نامزد تھے، تمام میں ضمانت مل چکی،عدالت نے اسد قیصر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا۔