انتخابات میں مبینہ دھاندلی؛ سابق کمشنر راولپنڈی نے الیکشن کمیشن میں بیان ریکارڈ کرا دیا

انتخابات میں مبینہ دھاندلی؛ سابق کمشنر راولپنڈی نے الیکشن کمیشن میں بیان ...
انتخابات میں مبینہ دھاندلی؛ سابق کمشنر راولپنڈی نے الیکشن کمیشن میں بیان ریکارڈ کرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق   الیکشن کمیشن میں بیان ریکارڈ کرا دیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ سابق کمشنر نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق الزامات  پر الیکشن کمیشن کی کمیٹی کے سامنے بیان ریکارڈ کرا دیا،کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق کمشنر کو بیان دینے کیلئے گزشتہ روز نوٹس بھیجا تھا۔