لاہور :تھانہ شادمان جلا ؤگھیراؤمقدمہ میں عدم پیروی پر اسد عمرکی عبوری ضمانت خارج

لاہور :تھانہ شادمان جلا ؤگھیراؤمقدمہ میں عدم پیروی پر اسد عمرکی عبوری ...
لاہور :تھانہ شادمان جلا ؤگھیراؤمقدمہ میں عدم پیروی پر اسد عمرکی عبوری ضمانت خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وفاقی وزیر اسد عمرکی عبوری ضمانت خارج کر دی۔
"سماء"کے مطابق جمعرات کے روز انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤکے مقدمے میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی عبوری ضمانت خارج کر دی گئی ہے۔عدالت کی جانب سے عدم پیروی کی بنیاد پر اسد عمر کی ضمانت خارج کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر عبوری ضمانت کے بعد عدالت پیش نہیں ہوئے تھے۔یاد رہے کہ تھانہ شادمان پولیس نے اسد عمر کے خلاف جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔