امیر بالاج ٹیپو کے قتل میں اہم پیشرفت، طیفی بٹ کس طرح ملک سے فرار ہوا؟ حیران کن انکشاف 

امیر بالاج ٹیپو کے قتل میں اہم پیشرفت، طیفی بٹ کس طرح ملک سے فرار ہوا؟ حیران ...
امیر بالاج ٹیپو کے قتل میں اہم پیشرفت، طیفی بٹ کس طرح ملک سے فرار ہوا؟ حیران کن انکشاف 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور میں شادی کی تقریب کے دوران قتل ہونے والے امیر بالاج ٹیپو کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، پولیس نے نامزد ملزم طیفی بٹ کی ٹریول ہسٹری معلوم کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق امیر بالاج کو 19 فروری کو لاہور میں ایک شادی کی تقریب کے دوران مظفر حسین نامی شخص نے گولیاں مار کر قتل کیا تھا جو کہ خود بھی اس دوران جوابی فائرنگ میں مارا گیا تاہم اب معلوم ہواہے کہ نامزد ملزم طیفی بٹ 19 فروری کو اسلام آباد ایئر پورٹ سے بیرون ملک فرار ہواجبکہ دوسرا نامزد ملزم گوگی بٹ پاکستان میں ہی روپوش ہے۔ پولیس چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران گوگی بٹ کے چار گن مینوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ 

یاد رہے کہ امیر بالاج کو قتل کرنے والا ملزم مظفر حسین درحقیقت طیفی بٹ اور گوگی بٹ کا ذاتی ملازم اور مالشیا تھا جس کی تیسری بیوی نے دوران تحقیقات اہم معلومات فراہم کی تھیں ، جو تفتیش میں پولیس کے کام آ رہی ہی۔ 

مزید :

قومی -