اسلام آباد ہائیکورٹ؛ بشریٰ بی بی کے میڈیکل چیک اپ کی درخواست پر اعتراضات ختم

اسلام آباد ہائیکورٹ؛ بشریٰ بی بی کے میڈیکل چیک اپ کی درخواست پر اعتراضات ختم
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ بشریٰ بی بی کے میڈیکل چیک اپ کی درخواست پر اعتراضات ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کے میڈیکل چیک اپ کی بانی پی ٹی آئی کی بہن کی درخواست اعتراضات ختم کر دیئے اور  سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں کہاگیا ہے کہ بشریٰ بی بی توشہ خانہ کیس میں سزا پانے کے بعد سے بنی گالا رہائش گاہ میں قید ہیں،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ خاندانی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف کو بشریٰ بی بی کے میڈیکل چیک اپ کی اجازت دی جائے، پمز کے سینئر ڈاکٹرز کو بھی ڈاکٹر عاصم یوسف کی موجودگی میں بشریٰ بی بی کے میڈیکل چیک اپ کے احکامات دیئے جائیں۔