قومی بچت کی مختلف سکیموں پر شرح منافع میں کمی

قومی بچت کی مختلف سکیموں پر شرح منافع میں کمی
قومی بچت کی مختلف سکیموں پر شرح منافع میں کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) قومی بچت نے مختلف بچت سکیموں پر شرح منافع میں کمی کر دی، سپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 15.60 فیصد، ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر 14.64فیصد کر دی جس کا  نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق سپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 16فیصد سے کم کرے 15.60فیصد کر دی ، شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹ پر 20.34فیصد سے کم کرکے19.76فیصد ، ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ پر 14.22فیصد سے کم کر کے 13.67فیصد ، ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر 15فیصد سے کم کر کے14.64فیصد ، پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ، شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ اور بہبود سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرح منافع16.08فیصد سے کم کرکے15.36فیصد کر دی گئی۔

سیونگ اکاؤنٹ سرٹیفیکٹ پر شرح منافع 20.50فیصد ، سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ پر شرح منافع18.54فیصد اور سروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹ پرشر ح منافع کو 20.50فیصد برقرار رکھی گئی ہے۔