میرپورخاص: شادی کی تقریب میں کھانے سے 35 باراتیوں کی حالت غیر ہوگئی

میرپورخاص: شادی کی تقریب میں کھانے سے 35 باراتیوں کی حالت غیر ہوگئی
میرپورخاص: شادی کی تقریب میں کھانے سے 35 باراتیوں کی حالت غیر ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میرپورخاص(ڈیلی پاکستان آن لائن )میرپورخاص کی تحصیل شجاع آباد کے علاقے میرواہ میں شادی کی تقریب میں کھانا کھانے کے بعد 35 باراتیوں کی واپسی آبائی علاقے پہنچتے ہی حالت غیر ہوگئی، تمام افراد کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
سما کے مطابق میرپور خاص کے نواح گاوں جھڑبی کے رہائشی ملک راجپوت برادری سے تعلق رکھنے والے افراد میرواہ بارات لے کرگئے اور واپس گاوں پہنچنے کے تھوڑی دیر کے بعد باراتیوں کی حالت غیر ہونے لگی۔
مریضوں کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث اولڈ سول ہسپتال اور ڈسٹرکٹ سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے لائے جانے والے مریضوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔
باراتیوں نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے بتایا کہ قریبی عزیز کے گھر بارات لے کر گئے تھے، کھانے کے بعد آبائی علاقے پہنچتے ہی حالت غیر ہونے لگی جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ہسپتال لے جانے والے تمام افراد فوڈ پوائزننگ کا شکار ہیں، جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ہسپتال انتظامیہ کی نگرانی میں رکھا جارہا ہے۔