این اے 127سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار ظہیر عباس کی درخواست پر فیصلہ محفوظ 

این اے 127سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار ظہیر عباس کی درخواست پر فیصلہ ...
این اے 127سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار ظہیر عباس کی درخواست پر فیصلہ محفوظ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے این اے 127سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار ظہیر عباس کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق الیکشن میں این اے 127سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار ظہیر عباس کی درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار کے وکیل بابراعوان کمیشن میں پیش ہوئے۔

بابراعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ میں اپنے حلقے کے فارم 45پیش کررہاہوں،فارم 45کے مطابق ظہیر عباس کے ووٹ عطا تارڑ سے زیادہ ہیں،انسان جھوٹ بول سکتا ہے دستاویزات نہیں،بابراعوان نے کہاکہ تاریخ میں کبھی الیکشن کمیشن میں ایک ہی طرز کے کیس نہیں آئے۔

وکیل عطاتارڑ نے کہاکہ  بابراعوان کے جمع کرائے گئے فارم 45درست نہیں ہیں،الیکشن کمیشن نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔