سعودی عرب میں فیوچر آف میڈیا ایکسپو  کا انعقاد، 200سے زائد ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں نے حصہ لیا

سعودی عرب میں فیوچر آف میڈیا ایکسپو  کا انعقاد، 200سے زائد ملکی اور غیر ملکی ...
سعودی عرب میں فیوچر آف میڈیا ایکسپو  کا انعقاد، 200سے زائد ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں نے حصہ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں فیوچر آف میڈیا ایکسپو منعقد ہوئی جس میں200سے زائد ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے سٹال لگائے گئے جبکہ پاکستان سمیت دنیا بھر سے صحافیوں کی بڑی تعداد نے بھی ایکسپو میں شرکت کی۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں   فیوچر آف میڈیا ایکسپو کا افتتاح سعودی وزیر کمیونیکشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی عبداللہ السواحہ نے کیا جبکہ دیگر اہم حکومتی شخصیات بھی ان کے ہمراہ تھیں،اس موقع پر عبداللہ السواحہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کمیونیکشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور ایسی نمائش سے پوری دنیا میں میڈیا کے مستقبل کو بہتر بنانے میں اہم پیش رفت ممکن ہوسکتی ہے۔

کمپنیوں کے سٹالز  میں میڈیا پروڈکشن، براڈکاسٹنگ، میڈیا ڈسٹری بیوشن اور پوسٹ پروڈکشن سمیت دیگر شعبہ جات کے حوالے سے کمپنیوں کی جانب سے معلومات فراہم کی گئیں۔ ایکسپو میں سعودی نشریاتی اداروں کی جانب سے بھی سٹال نمایاں تھے۔ پاکستان سمیت دیگر ممالک کے صحافیوں نے بھی ایکسپو کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے ایسی نمائش کا انعقاد خوش آئند ہے اس سے جہاں بین الاقوامی طور پر میڈیا کے مستقبل کے حوالے سے شرکاء کے درمیان تبادلہ خیال ہوتا ہے وہیں تجربات اور جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے بھی آگاہی حاصل ہوتی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -