کراچی سے جانے والی 14پروازیں منسوخ، متعدد تاخیرکا شکار

کراچی سے جانے والی 14پروازیں منسوخ، متعدد تاخیرکا شکار
کراچی سے جانے والی 14پروازیں منسوخ، متعدد تاخیرکا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) آپریشنل وجوہات پر کراچی سے جانے والی 14پروازیں منسوخ جبکہ  متعدد تاخیرکا شکارہو گئیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایئرپورٹ ذرائع کاکہنا ہے کہ کراچی سے ملتان جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 331، کراچی سے دبئی جانیوالی غیرملکی پرواز 604اور 608،کراچی سے دبئی جانیوالی پرواز پی اے 117منسوخ ہو گئیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کا  مزید کہناتھا کہ کراچی سے سکھر جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 531،کراچی سے اسلام آباد جانیوالی فلائٹ پی ایف 122،کراچی سے لاہور جانیوالی پرواز پی ایف 142اور 146منسوخ کر دی گئی، اسی طرح کراچی سے لاہور جانیوالی پرواز پی اے 201اور 405،کراچی سے لاہور جانیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 307اور 395،کراچی سے گوادر جانیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 504اورکراچی سے اسلام آباد جانیوالی پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 369منسوخ کردی گئی۔

ذرائع کا مزید کہناتھا کہ کراچی سے لاہور جانیوالے پرواز پی اے 481تاخیرکاشکارہو گئی جبکہ کراچی سے پشاور جانیوالی پرواز ای آر 551تاخیر کاشکار ہو گئی۔